ابنا: ڈاکٹر فريدون عباسي نے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ آئي اے اي اے نے پارچين ملٹري کمپلکس کے معائنے کے لئے جو دلائل پيش کئے ہيں وہ ايران کے لئے قابل قبول نہيں ہيں-جوہري توانائي کے قومي ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ پارچين ملٹري کمپلکس ميں کسي قسم کي جوہري سرگرمياں انجام نہيں دي جارہي ہيں لہذا آئي اے اي اے کو اس بارے ميں قابل قبول دلائل پيش کرنا چاہئيں-ڈاکٹر فريدون عباسي نے ايران اور آئي اے اي اے کے درميان تعاون جاري رکھے جانے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے واضح کيا کہ وہ ايران اور آئي اے اي اے کے درميان مذاکرات کے اگلے دور کے بارے ميں مطمئن ہيں-واضح رہے کہ آئي اے اي اے کے سربراہ يوکيا آمانو نے پارچين ملٹري کمپلکس کے معائينے کا مطالبہ ايک ايسے وقت ميں کيا ہے جب ايران پہلےہی ايجنسي کے معائينہ کاروں کو دوبار مذکورہ ملٹري کمپلکس کے معائنے کي اجازت دے چکا ہے
........
/169